بھارت کیخلاف چائنہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 18:24 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاکستان کو نقصان پہنچانا بھارت کا دیرینہ ناپاک خواب تو تھا ہی لیکن پاک چین اقتصادی راہداری کا تاریخی منصوبہ شروع ہونے کے بعد تو گویا اس پر ایک جنون طاری ہے۔ اگرچہ بھارت تقریباً باؤلا ہو رہا ہے لیکن دوسری جانب پاکستانی نے اس قیمتی منصوبے کے تحفظ کیلئے کچھ ایسے اقدامات کر لئے ہیں کہ بیچارے بھارت کیلئے اسے دور سے پھلتا پھولتا دیکھنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں رہا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ڈیفنس نیوز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہدا

ری کے روٹ کے تحفظ کیلئے پاکستان کے پہلے میزائل وار شپ کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس میزائل وار شپ کا ڈیزائن پاکستانی ادارے میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے تیار کیا ہے اور یہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگا۔ اس میں بحری جہازوں کو تباہ کرنیوالے میزائل اور اریجنل کمبیٹ سسٹم بھی نصب ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس پر نصب کئے جانیوالے ہتھیار C۔602 ہوں گے، جو کہ چین کے YJ۔62 ہتھیاروں سے ملتے جلتے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے علاقے کاشغر کو گوادر پورٹ سے ملانے والی پاک چین اقتصادی راہداری کو صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ خطے کیلئے گیم چینجر کہا جارہا ہے۔ اس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد چین کیلئے ممکن ہو جائے گا کہ مشرق وسطیٰ سے خریدا ہوا خام تیل گوادر کی بندرگاہ سے سیدھا کاشغر لے جائے، یعنی بحر ہند میں داخل ہونیکی ضرورت ہی پیش نہ آئیگی۔ یہ ناصرف ایک محفوظ تجارتی راستہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی تجارتی نقل و حمل میں ایک بڑے انقلاب سے کم نہ ہوگا۔