حکومتی قرضوں اور شاہ خرچیوں نے پاکستان کو مقروض کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 12, 2016 | 22:02 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، ہر پاکستانی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہے۔ اسلام آباد میں قرضوں سے متعلق کانفرنس کے شرکاء نے ایک بار پھر الارم بجا دیا۔ پاکستانی معیشیت قرضوں کے بوجھ تلے دبنے لگی۔ تین سال میں غیر ملکی قرض 12 ارب ڈالر بڑھ گیا۔ ماہرین معاشیات نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ قرضوں سے متعلق کانفرنس میں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ صورتحال یہی رہی تو بہت جلد پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس جائیگا۔ ماہر معاشیات علی سلمان کہتے ہیں حکومتی قرضوں اور شاہ خرچیوں نے ہر پاکستانی کو مقروض کر دیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس چوروں کو نوازا جا رہا ہے۔ معیشت پر حقائق بیان کریں تو سیاست کا طعنہ دیا جاتا ہے۔