یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں پہلی بار کس فوج نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا جان کر آپ بھی جوش میں آجائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 17:42 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): یوم پاکستان کے موقع پر ساحل سمندر پر پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوا جس میں فضائیہ کے ماہر پائلٹس نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل گرما دیے۔ کراچی میں سی ویو پر پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پرشاندار ائیر شو کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، میئرکراچی وسیم اختراورپاک فضائیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔فلائی پاسٹ میں جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سولہ کے چار، چار طیاروں کی ٹولیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار م

ظاہرہ کیا جب کہ 12 سو کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے فلیئر اور رنگ پھینکتے  جنگی جہازوں کی شاندارفارمیشن اورگھن گرج نے ماحول گرمادیا اور فلائی پاسٹ سے پہلے پاک فضائیہ کے جوانوں نے پیراگلائیڈنگ میں اپنی مہارت بھی دکھائی۔جنگی جہازوں کی گھن گرج سے سی ویوگونج اٹھا، پیشہ ورانہ مہارت کے شاندارمظاہرے اورجہازوں کے کرتب دیکھ کرشہری سحرزدہ ہوگئے۔ اور پوری فضاء پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔