چیف جسٹس کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بند کرنیکا حکم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 10, 2016 | 15:19 شام
اسلام آباد (شفق ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے اپنے نام سے بنے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کو بند کرنے اور اکاؤنٹ بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنیکا حکم دیا ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کیمطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر کوئی پیج استعمال نہیں کرتے۔