اللہ پاک کی ہر نعمت انسان کیلئے فائدہ مند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 14:15 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) شہد کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں تاہم اسکے بے پناہ جادوئی فوائد سے اکثر و بیشتر لوگ بے خبر ہونگے۔ قرآن پاک میں شہد کی افادیت کے حوالے سے واضح احکامات بھی موجود ہیں کہ اس میں اللہ پاک نے شفا رکھی ہے بس آپ کو معلوم ہونا چاہئیے کہ اس کے فوائد کیا ہیں۔ ماہرین کیمطابق شہد دنیا کی بہترین غذاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے نیم گرم پانی کیساتھ شہد لینا اچھی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ ہر کسی کو روزانہ شہد پانی کیساتھ پینا چاہیئے۔ ذیل میں اس کے فوائد موجود

ہے۔ خراب گلے کا علاج شہد اور پانی کو باقاعدگی سے پینے سے آپ نزلہ، زکام سے دور رہیں گے۔ یہ آپ کے خراب گلے اور کھانسی کے علاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ڈیٹاکس شہد پانی بہترین ڈیٹاکس تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم سے ٹاکسن کو صاف کرتا ہے اور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔ قوت مدافعت کی مضبوطی انزائمز، وٹامنز اور منرلز سے مالا مال شہد پانی آپ کے مدافعتی نطام کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کو نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔ الرجی کم کرتا ہے شہد پانی کا مستقل استعمال آپ کو بہت سی ماحولیاتی الرجی سے بچاتا ہے۔ دل کیلئے بہترین شہد پانی کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے