مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 14:20 شام

 

لاہور (شفق ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27دسمبر تک ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں۔ لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کی وفات پرتعزیت کیلئے آیا ہوں۔ جہانگیر بدر کا انتقال پیپلز پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے، جہانگیر بدر ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو کے ساتھی رہیں۔ ان کی کمی محسوس کریں گے۔ پیپلزپارٹی کو لاہور شہر میں زندہ کرینگے۔ نئی نسل پرانی نسل کیساتھ مل کرکام کریگی۔ پیپلز پارٹی کل بھی زندہ تھی اورآج بھی زندہ ہے۔ 27 دسمبر تک ہ

مارے مطالبات منظور کئے جائیں۔ ہمارے 4 مطالبات بالکل واضح ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، 24 دسمبر کے بعد ہمارا نعرہ گو نواز گو ہو گا۔