پرویز الہٰی نے پردہ اٹھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 18:11 شام

لاہور (شفق ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی پنجاب میں حکومت کے حالیہ 8 سال میں مختلف شعبوں میں دی گئی آٹھوں سکیمیں فیل ہو چکی ہیں۔ ان نمائشی سکیموں پر صوبہ کے سرکاری خزانہ سے اربوں روپے ضائع کر دئیے گئے ہیں بلکہ بعض سکیموں کو ختم کرنے کے بعد بھی ان کیلئے بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں پر کروڑوں روپے سود کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کیلئے سہولتوں، روزگار کی فراہمی اور دیگر تمام شعبوں میں حالات بہتر ہ

ونے کی بجائے دن بدن بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نئے ہسپتال بنانے کے دعوے کر رہے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کو ٹھیکے پر دے رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے ہمارے تاریخی کاموں سے عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہبازشریف نے سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، آشیانہ، موبائل ہیلتھ یونٹ، کسان پیکیج، ہیلتھ کارڈ، دانش سکول، سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کے نام سے جن آٹھ سکیموں کا دن رات چرچا اور بلند و بانگ دعوے کئے اور کروڑوں روپے ان سکیموں کی صرف تشہیر پر خرچ کر دئیے گئے ان کا جو حشر ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ ضروری آلات چلتے ہیں، سستی روٹی سکیم کی کب سے فاتحہ پڑھی جا چکی لیکن آج بھی بینکوں کو اس کے قرضوں پر سود ادا کیا جا رہا ہے۔ پیلی ٹیکسی سکیم فیل ہونے کے بعد شروع کی گئی نیلی ٹیکسی سکیم بھی فیل ہو چکی ہے۔ کسان اپنے مسائل و مشکلات اضافہ کیخلاف آئے دن مظاہرے کرتے ہیں۔ ہر شعبہ کے لوگ احتجاج کرتے دکھائی دیتے ہیں، جنگلہ بس لاہور اور راولپنڈی پر پورے صوبے کا بجٹ خرچ کرنے کے بعد اب 24 ارب روپے سالانہ سبسڈی ادا کی جا رہی ہے لیکن برقی سیڑھیاں نہ چلنے کے باعث معمر لوگ ان پر سفر کرنے سے قاصر ہیں۔