کمپنیز آرڈیننس پر پیپلز پارٹی کی حکومت کو کڑی تنقید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 18:26 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کمپنیز آرڈیننس بل 2016ء پیش کر دیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں کمپنیز آرڈیننس ب: 2016ء پیش کر دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کمپنیز آرڈیننس بل 2016ء پیش کر دیا۔ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ اس بل کی منظوری سے آف شور کمپنیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ اس قانون سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن مضبوط ہوگا۔ ایس ای سی پی مشترکہ تحقیقات کا

میکنزم بنا سکے گا اور منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ کی تحقیقات بھی کر سکے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کمپنیز آرڈیننس پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ نوید قمر، نفیسہ شاہ، غوث بخش مہر اور نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی موجود گی میں آرڈیننس پارلیمنٹ کے تقدس کے منافی ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے سے گریز کرے۔