مراد علی شاہ بھی بین الاقوامی معاہدے کرنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 15:59 شام

کراچی (شفق ڈیسک)  مراد علی شاہ بھی بین الاقوامی معاہدے کنے لگے،صفائی کیلئے 2 اضلاع کی ذمہ داری چینی کمپنی کو دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پر توجہ دی جائے تو اس سے پورے ملک کو فائدہ ہو گا، کراچی کو میٹروپولیٹن سٹی بنانے پر کام جاری ہے۔ شہر میں 20 کروڑ ڈالرز کے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ کراچی پیکیج میں 21 منصوبے شامل ہیں جن پر 10 ملین ڈالر خرچ ہونگے۔ روڈ، انفراسٹرکچر، انڈر پاسز اور مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، منصوبے اسی مالی سال کے اختتام تک ختم ہ

و جائینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچرے کی صفائی کیلئے 2 اضلاع کی ذمہ داری چینی کمپنی کو دی ہے۔ دیگر اضلاع میں بھی صفائی کے ٹھیکے کا اشتہار دیا جائیگا۔ سندھ میں 9 ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہے، جسکو دور کرنے کیلئے پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹروں کا انتخاب کیا جائیگا۔