بچی نے تاریخ رقم کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 03, 2016 | 20:00 شام
مقبوضہ کشمیر (شفق ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی تجمل اسلام جونیئر ورلڈ کک باکسنگ چیمپیئن شپ کی بے تاج ملکہ ہے۔ جس نے صرف 9 سال کی عمر میں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کیمطابق مقبوضہ کشمیر کے ایک غریب ٹرک ڈرائیور کی بیٹی نے تاریخ رقم کر دی، گذشتہ دنوں اٹلی میں ہونیوالی سب جونیئر ورلڈ کک باکسنگ چیمپیئن شپ جیت لی۔ اٹلی میں ہونیوالی سب جونیئر چیمپیئن شپ میں تجمل نے طلائی تمغہ جیتا جو کہ پانچ دنوں میں ان کی چھٹی کامیابی تھی۔ اس چیمپیئن شپ میں تقریباً 90 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں سے تجمل نے چین، جاپان، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی کھلاڑیوں کو شکست دی۔اولمپک میں حصہ لینے کی خواہش مند تجمل اسلام کہتی ہے کہ اس سٹیڈیم میں پریکٹس کرتے کھلاڑیوں کو دیکھ کر کک باکسنگ کا خیال آیا، والد نے بھی بہت حوصلہ دیا، اب ہر روز باکسنگ گلوز پہننا اور سینڈ بیگ کو مکے اور ککس مارنا تجمل کا معمول ہے۔گزشتہ سال انہوں نے نیشنل چیمپیئن شپ میں خود سے چار سال بڑے حریف کو شکست دے طلائی تمغہ جیتا تھا۔