ترک سرمایہ کاروں کو بڑی پیشکش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 15:46 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) وزیراعظم نے ترک سرمایہ کاروں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت کی دعوت دے دی کہتے ہیں پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں ممالک میں شامل ہے۔ سی پیک کے تحت گوادر سے چین، وسطی ایشیاء منسلک ہونگے۔ ترک سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھا کر سی پیک کا حصہ بنیں۔ ترک صدر بولے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ترکی سرمایہ کاری گول میز کانفرنس سے خطاب کیا ان

کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی کے عوام کی خوشیاں اور دکھ مشترک ہیں، 2013ء سے اب تک متعدد بزس فورمز کا انعقاد ہوا، دونوں ممالک جمہوری تعلقات کو نئی جہت دینے کیلئے پُرعزم ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا، پاکستان کاروبار کیلئے انتہائی موزوں ممالک میں شامل ہے، سی پیک کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر سے چین، وسطی ایشیاء منسلک ہوں گے، ترک سرمایہ کار مواقع سے فائدہ اٹھا کر منصوبے کا حصہ بنیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو بہت مراعات دی جارہی ہیں۔ ترک سرمایہ کاروں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاشی، اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دیں گے، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان کی ترقی، خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔