مسلمانوں کے حق میں پاکستان کا بڑا قدم

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 15, 2017 | 16:28 شام

اسلام آباد (شفق ڈیسک) بھارت کی جانب سے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی بستی بسانے کے منصوبے، برما اور شام میں نہتے اور معصوم عوام پر بہیمانہ مظالم کیخلاف مذمتی قرار دادیں پیش کی جائیگی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں ڈسپنسریوں میں نائٹ شفٹ کے آغاز، ملک بھر میں ایل پی جی کے غیرمعیاری سلنڈرز کی تیاری کی روک تھام اور ملک بھر میں کسانوں کو سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کیلئے سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کیلئے قراردادیں پیش کی جائیگی۔ اجلاس میںآئین اور مختلف قوانین میں ترامیمی بلز بھی متعارف کروائے جائینگے۔ تفصیلات کیمطابق سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد چیئرمین سینیٹ میاں رضار ربانی کی صدارت سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ایجنڈے کیمطابق سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کیخلاف بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کی مذمت کیلئے قرارداد لائی جا رہی ہے، جس میں پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے بھارتی وزیراعظم کے اعترافی بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، قرارداد میں فلسطین میں اسرائیل کی جانب یہودی بستیاں بسانے کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو بسانے کے بھارتی منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، قرارداد میں بھارت کے مذموم عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، قرارداد میں پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کی عالمی برادری کی جانب سے حمایت نہ کرنیکا خیر مقدم کیا گیا ہے، قرارداد میں واضح کیا گیا کہ خودمختاری اور دفاع پاکستان پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ تسلیم نہیں کیا جائیگا اور پاکستان کیطرف سے دہشتگردی کے خاتمے اور عالمی امن و ہم آہنگی کیلئے کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے، قراداد کے محرک خاتون سینیٹر سحر کامران ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کیطرف سے برما اور شام میں ریاستی مظالم کیخلاف قرارداد مذمت پیش کی جائیگی، اس قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان برما اور شام میں نہتے عوام بالخصوص بچوں اور خواتین کی قتل و غارت گری بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قرارداد میں حکومت پاکستان سے کہا گیا کہ وہ ان مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی فورمز پر موثر کاوشیں کرے مسئلہ کے حل اور متاثرین کی مدد کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ایوان میں نیشنل سائبر سکیورٹی کونسل بل 2014ء ججز کی تعداد سگریٹ نوشی کی ممانعت، شیشہ پینے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بلز بھی پیش کئے جائینگے