موبائل پر فخش چیز دکھا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 17:00 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اوباش ذہنیت کے مردوں کا راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنا بہت عام ہو چکا ہے۔ عموماً دیکھا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار بدطینت افراد راہ جاتی کسی بھی خاتون پر فقرہ کستے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک خاتون کے ساتھ ایسا ہی افسوسناک واقعہ آیا جو ڈیلی پاکستان گلوبل نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا ہے۔ اسلام آباد کی رہائشی شامین رضا نامی خاتون نے یہ واقعہ کچھ یوں بیان کیا ہے میں اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ ایک موٹرسائیکل سوار نے میرے کار کے برابر آ کر اپنے مو

بائل فون کی سکرین میری طرف کر دی۔ میں نے دیکھا کہ اس پر فحش ویڈیو چل رہی تھی۔ مجھے اس کی اس غلیظ حرکت پر بہت غصہ آیا۔ میں نے گاڑی کی رفتار آہستہ کی، ڈیش بورڈ سے اپنا موبائل فون اٹھایا اور یوں ظاہر کیا جیسے میں کسی کو مدد کیلئے بلانے لگی ہوں۔ میں نے سوچا کہ اس طرح وہ شخص وہاں سے بھاگ جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس نے ابھی تک اپنے فون کا رخ میری طرف کر رکھا تھا اور اپنی زبان سے بھی فحش اشارے کر رہا تھا۔ میرا دل کر رہا تھا کہ میں اسے قتل کر دوں۔ پھر میں نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی۔ اس شخص نے میرے گھر تک میرا پیچھا کیا اور جب میں نے اپنے گیٹ پر آ کر ہارن دیا تب وہ آگے نکل گیا۔ میں تادیر انتہائی ناگواریت محسوس کرتی رہی۔ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کہ ہمارے ملک کی گلیوں میں خواتین کو اس طرح سے ہراساں کیا جا سکتا ہے۔