آنکھوں سے چلنے والی وہیل چیئر، پاکستانی طالبعلم کا معذوروں کیلئے کارنامہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 10, 2016 | 17:21 شام

بہاولپور (شفق ڈیسک) اسلامک یونیورسٹی بہاولپور کے ایک طالب علم نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایسی وہیل چیئر تیار کرلی جسے آنکھوں کی مدد سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کیمطابق اسلامک یونیورسٹی بہاول پور کے ہونہار طالب علم فائز رضا نے آنکھوں کے ذریعے کنٹرول ہونیوالی وہیل چیئر ایجاد کر لی ہے، یہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایجاد کی گئی ہے جسے آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلایا جا سکے گا۔ طالب نے بتایا کہ ایسے معذور افراد جو پاؤں کیساتھ ساتھ ہاتھ جیسی نعمت سے بھی م

حروم ہوتے ہیں ان کیلئے وہیل چیئر کا استعمال بہت مشکل ہو جاتا ہے اسی تکلیف کو دیکھتے ہوئے آئی کنٹرول وہیل چیئر بنانے کا خیال آیا۔ آئی کنٹرول وہیل چیئر کی خصوصیات بتاتے ہوئے طالب علم کا کہنا تھا کہ معذور افراد اس وہیل کو آنکھوں کی مدد سے بآسانی چلا سکتے ہیں دائیں آنکھ بند کرنے سے یہ وہیل چیئر دائیں رخ مڑتی ہے جب کہ بائیں آنکھ بند کرنے سے یہ بائیں جانب مڑتی ہے اور دونوں آنکھیں کُھلی رکھنے پر سیدھا چلتی رہتی ہے۔ اسلامک یونیورسٹی کے اساتذہ نے اپنے قابلِ فخر طالب علم کی ایجاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاتھ پاؤں سے معذور افراد کیلئے یہ جدید وہیل چیئر سود مند ثابت ہو گی، ہونہار طالب علم کو سرکاری سطح پر سپورٹ کیاجانا چاہیے۔