شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 19:41 شام

 

اسلام آباد (شفق ڈیسک) اسلام آباد میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو بلایا اور رات بھر اجتماعی زیادتی کی۔ ملزم چودھری توصیف نے سکول میں نوکری کے بہانے بلایا، سہالہ پھاٹک پر پہنچی تو ملزم اپنے ساتھ ایک مکان میں لے گیا، اس مکان میں ملزم کے 3 ساتھی پہلے سے موجود تھے،ملزمان نے زبردستی شراب پلائی اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹاؤن کی رہائشی رمیزہ صدف کی شکایت پر

پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے،جس کے مطابق چودھری توقیر کے گھر میں موجود چودھری توصیف نامی شخص نے رمیزہ صدف کو بتایا کہ وہ رکن قومی اسمبلی ہے، ایک اور ملزم کامران نے خود کو ایس ایچ او جبکہ تیسرے شخص اقبال نے خود کو مظفرآباد کا جج ظاہر کیا۔ پولیس ذرائع کیمطابق پولیس نے مرکزی ملزم چودھری توصیف کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کیلئے اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کیمطابق ملزم کامران پراپرٹی ڈیلر، توقیر مرغی فروش ہے جبکہ توقیر بجلی کے سامان کی دکان چلاتا ہے۔