اڑی واقعہ بھارت کے گلے کی ہڈی بن گیا، اعلی فوجی افسر فارغ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 10:48 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) اڑی واقعہ بھارت کے گلے کی ہڈی بن کر رہ گیا ہے ، بھارت نے اڑی حملے کا الزام تو پاکستان پر لگایا لیکن واقعے کے 13دن بعد اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر سوما شنکر کو چلتا کردیااورساتھ ہی اڑی واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔ چاند پر تھوکنے سے اپنا ہی منہ گندا ہوتا ہے کچھ ایسا ہی آج کل بھارت کے ساتھ ہورہا ہے،بنا تحقیقات اور ثبوت کے اڑی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے والے بھارت کی اپنی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ۔بھارت نے اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائےپاکستان کے خلاف سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا شروع کیا ،جو آہستہ آہستہ اس کے گلے کا پھندا بن گیا ہے ۔پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی مودی سرکار کو اڑی حملے کے 13دن بعد ہوش آہی گیا اور اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر کرنل یشپال کو اڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر کے بریگیڈیئر اوما شنکر کو اڑی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔18 ستمبر سے پاکستان کے خلاف شور مچانے والی بھارت سرکار نے آخرکار تیرہ دن بعد واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔