آپ بسم اللہ کریں ہم تو تیار بیٹھے ہیں : حکمرانوں کا اہم پیغام سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 04:04 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی خاص طور پر تجارت اور معاشی تعلقات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق

ڈار سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی خاص طور پر تجارت اور معاشی تعلقات سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے نو منتخب امریکی صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان دو طرفہ اسٹریٹجک اور معاشی تعاون کو مذید مضبوط بنانے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان اور اہم شراکت دار سمجھتا ہے اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔