سشما جی کشمیر کی بیٹیاں کیوں سانجھی نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 08:30 صبح

دہلی (ویب ڈیسک)پاک بھارت تنائو کے باوجود پاکستان کی لڑکیوں کا ایک وفد بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ”عالمی یوتھ پیس فیسٹیول‘ میں شرکت کے لیے بھارت گیا تھا۔ اب یہ وفد خیریت کے ساتھ پاکستان پہنچ چکا ہے۔اس وفد کی ایک رکن عالیہ حریر پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے باعث اپنے وفد کی حفاظت کے لیے فکر مند تھیں۔ عالیہ حریر نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ میری بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی وفد خیریت سے اپنے وطن پہنچے گا۔عالیہ
حریر کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ میں لکھا،” عالیہ میں تمہارے لیے فکر مند تھیں کیوں کہ بیٹیاں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔“