علاج کے لیے جانیوالی خاتون بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بن گئی،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 13:52 شام

اسلام آباد(مانیترنگ)وزیر داخلہ چودھری نثار نے مقبوضہ کشمیرمیں قید پاکستانی خاتون کے معاملے کا نوٹس لے لیا، چودھری نثار نے ڈائریکٹرپاسپورٹ اور چیئرمین نادرا کو روبینہ کی شہریت کے کوائف کی تصدیق کی ہدایت کر دی ہے ۔چودھری نثار نے وازرت داخلہ سے کہا ہے کہ روبینہ پاکستانی ہے تو وزارت خارجہ سے مل کراسے واپس لانے کے انتظامات کریں ۔
پاکستانی خاتون کے بھارت میں قید ہونے کا معاملہ اب سے کچھ دیر پہلے جیو نیوز نے اٹھایا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ علاج کے لیے بھارت جانے وا

لی حیدرآباد کی خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ چار سال سے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قید ہے۔

اس اس سلسلے میں جموں کشمیر ہائی کورٹ کا پاکستانی خاتون کو فوری طور پر پاکستان بھیجنے کا حکم بھی جاری کر رکھا ہے، تاہم اس متعلق بھارتی حکام کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے روبینہ کی قومیت کی تصدیق نہیں کی اس لیے اسے پاکستان نہیں بھیجا جاسکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں حیدر آباد کی رہائشی روبینہ 2012میں علاج کے سلسلے میں شوہر اور بچی کے ساتھ بھارت گئی جہاں روبینہ کا شوہر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روبینہ کا شوہر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لے کر فرار ہوا جس کی وجہ سے روبینہ کے پاس اب پاکستانی شناخت ثابت کرنے کا بھی کوئی ذریعہ نہیں ہے۔روبینہ گزشتہ چار سال سے اپنی کمسن بچی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے