پاکستان سے ایک ایسی چیز بھارت پہنچ گئی جو آپ کو تو ہنسا دے گی لیکن انڈیا میں کھلبلی مچ گئی،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 20:50 شام

ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ضلع سیرسا سے غبارے کیساتھ باندھا گیا پانچ ہزار روپے کا پاکستانی نوٹ قبضے میں لے لیا ہے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی پولیس یہ پتہ لگانے میں ناکام رہی کہ نوٹ اصلی ہے یا پھر جعلی ہے، حالانکہ اس نوٹ کی فرنٹ سائیڈ پرواضح طور پر ”جعلی نوٹ“ لکھا ہوا ہے جبکہ بیک سائیڈ پر ”سلام پاکستان“ بھی لکھا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غبارے کیساتھ بندھا ہوا کچھ اردو مواد اور پانچ ہزار روپے کا پاکستانی نوٹ کر

شن نمبردار کے کھیتوں سے ملا۔ نوٹ پر سٹیٹ بینک آف پاکستان لکھا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرشن نمبردار نے براگودھا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او یادیویندر سنگھ کو غبارے کی اطلاع دی جس کا کہنا ہے کہ انہوں نے غبارے کیساتھ باندھا گیا کیمیکل بھی قبضے میں لیا ہے اور اسے فرانزک لیبارٹری میں بھیج دیا ہے۔جبکہ کچھ عرصہ پہلے انڈیا سے خبر ملی تھی کہ پاکستان کا جاسوسی کبوتر وہاں پہنچ گیا۔جس نے پورے بھارت میں خوف بڑپا کر دیا تھا۔