پاکستان ایک بار بھر بازی لے گیا۔ ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہرا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 07:06 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہراکرچار میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم آخری گیند پر 132رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔ کامران اکمل صفر ‘احمد شہزاد چودہ ‘بابر اعظم ستائیس ‘شعیب ملک اٹھائیس‘فخر زمان پانچ ‘سرفراز احمد بارہ ‘عماد وسیم چار ‘سہیل تنویرچار ‘شادا ب خان تیرہ ‘وہاب ریاض چوبیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سنیل نارائن اور کارلوس براتھا ویٹ نے تین تین‘سیموئل بدری نے دو اور ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 129رنز بناسکی ۔لیوس تین ‘والٹن اکیس ‘سیموئلز چوالیس ‘سمنز ایک‘پولارڈ تین ‘پاول ایک‘براتھا ویٹ پندرہ ‘نارائن نو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔جیسن ہولڈر چھبیس رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔شاداب خان نے چودہ رنز کے عوض چار‘حسن علی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاداب خان کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا۔سیریز کا تیسرا میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔