پانامہ کیس میں اہم موڑ۔۔ مریم نواز نے عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے رابطہ کر لیا، دونوں میں کیا بات ہوئی؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 12:27 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) ذرائعکے مطابق پانامہ لیکس کیس پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف آمنے سامنے ہیں اور اب سپریم کورٹ میں پانامہ کیس اہم موڑ اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اس حوالے سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ریحام
خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ہے۔ ٹیلی فون گفتگو میں مریم نواز نے ریحام خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔