پانامہ لیکس’یہ کام پھر نہیں کروں گا‘ وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ سے وعدہ کرلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 16, 2017 | 06:05 صبح
ذرائعکے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری ہے جہاں وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان اپنے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں۔آج سماعت شروع ہوتے ہی 5رکنی لارجر بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کے وکیل سے استفسار کیا ”مخدوم صاحب آپکو دلائل مکمل کرنے میں مزید کتنا وقت لگے گا“ جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ میری کوشش ہو گی آج آرٹیکل 62اور 63کے حوالے سے دلائل مکمل کر لوں۔
اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ پہلے تقاریر میں تضاد ، کفالت اور پھر دائر اختیار کے حوالے سے بات کرنگا۔184/7کے ساتھ 4ایشوز پر بات کرونگا۔”وعدہ کرتا ہوں بطور وکیل اپنے دلائل دہراﺅں گا نہیں“۔