بریکنگ نیوز: پاناما کیس کا فیصلہ۔۔۔۔۔؟ اب کس کو پکڑا جائےگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 12:31 شام

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر سیاستدان اور قانون دان اعتزا زاحسن کا کہنا ہے کہ جوسمجھتا ہے پاناما کیس کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں ہوگا وہ انکی خام خیالی ہے، پہلے دن سے(ن)لیگ والے کہہ رہے ہیں فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سول سرونٹ کے بیٹے پر 3 کوٹھیاں نکل آئیں تو کس کو پکڑا جائیگا؟ نواز شریف اور حسین نواز نے تسلیم کیا ہے کہ پراپرٹی شریف خاندان کی ہے ، اثاثے تسلیم کیے جاچکے ہیں تو ثابت کریں کہ یہ جائز آمدن سے حاصل کیے گئے، یہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس رکارڈ نہیں،کوئی بینک اکاونٹ نہیں کیا بوریوں میں درہم اور ڈالر جاتے رہے اور یہ زمین میں دفن کرتے رہے بینکوں کے ذریعے کاروبار نہ ہونا اعتراف ہے کہ پیسے لاہورموٹروے،ایل این جی ٹھیکوں سے بنے ، ٹیکس کے کاغذات میں قطری خط اور کاغذات نہیں دکھائے گئے۔