پاناما کیس: وزیر اعظم کے بچوں نے سپریم کورٹ میں بیان جمع کروا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 06:02 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم میاں نوازشریف  کے بچوں نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسن،حسین اور مریم نواز بالغ اورا نڈی پینڈنٹ ہیں اور یہ تینوں افراد کسی کے زیر کفالت نہیں۔جواب میں کہا گیا ہے کہ حسن ،حسین اور مریم نواز کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھتے جب کہ حسن اور حسین کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم ہیں اور وہیں قانونی طریقے سے اپنے کاروبار کوچلارہے ہیں۔جواب کے مطابق مریم نوازاپنے والد کی زیر کفالت نہیں اور نہ ہی وہ 2011میں اپنے وال

د کی زیر کفالت تھیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق جماعت اسلامی،تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی درخواستوں پر آج سماعت کررہا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر اور سمدھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جوابات داخل کرادئیے ہیں، جن میں تحریک انصاف کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات اور الزامات سے انکار کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

یاد رہے کہ اب تک میاں نواز شریف کا موقف یہ رہا ہے کہ  مریم نواز بیرون ملک کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں اور وہ مکمل طور پر میرے زیر کفالت ہے۔