پاناما کیس کا فیصلہ : تاخیر کیوں ہو رہی ہے ؟ سینیئر صحافی کے جواب نے سب کے کان کھڑے کردیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 04, 2017 | 09:40 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) ملک کے مشہور تجزیہ کار اور صحافی ظفر ہلالی نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز فیصلہ خود ٹائپ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انھیں ملک کے انتہائی معتبر اور سینئر صحافی نے فون پر بتایا کہ یہ فیصلہ تین سو صفحات پر مشتمل ہے اور چونکہ ججز کی ٹائپنگ سپیڈ اچھی نہیں اس لیے اس میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ ظفر ہلالی نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نواز شریف کو کلین چٹ مل سکتی ہے۔اور ایسی صورت میں ملک کے پچاس فیصد عوام کو مایوسی ہو گی اسی خطرے کے پیش نظر سپریم کورٹ نے فوج کو ہدایت کر دی ہے کہ سپریم کورٹ اور ججز کوخود سکیورٹی فراہم کرے۔ظفر ہلالی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچاس فیصد عوام کی مایوسی کا یہ مطلب ہوا کہ باقی پچاس فیصد عوام فیصلے سے خوش ہوں گے۔