پاناما کیس کے 5 رکنی بینچ میں شامل جج کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دےدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 18:36 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس عظمت سعید کو دل میں تکلیف کے باعث انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کی کامیاب انجیوپلاسٹی کی گئی، ڈاکٹرز نے پاناما کیس کے 5 رکنی بینچ میں شامل جج کو ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔سپریم کورٹ پاکستان کے سینئر جج جسٹس شیخ عظمت سعید کو اچانک دل کی تکلیف کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے۔ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد جسٹس شیخ عظمت سعید کی کامیاب انجیو پلاسٹ کی گئی، انہیں ایک ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔ج

سٹس شیخ عظمت سعید وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف چلنے والے پاناما کیس کے 5 رکنی بینچ کا حصہ ہیں.