پاناما پیپرز سکینڈل، لا فرم موزیک فونسیکا کے مالکان کرپشن کیس میں گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 10, 2017 | 18:34 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f838ed7d230%3E/0ed10eabd68647b1b46dea02d9d87c2e.jpg)
پاناما سٹی (مانیٹرنگ) پاناما پیپرز سکینڈل کی وجہ بننے والی لا فرم موزیک فونسیکا کے مالکان کو برازیل میں ’ لاوا جاتو‘ کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونیسکا کو پاناما میں اچانک ان کے دفتر پر چھاپہ مار کر جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا جس کا اعلان آج (جمعہ کو ) کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس فرم کے خلاف گزشتہ ایک سال سے تحقیقات کی جا رہی تھی اور طویل تحقیقات کے بعد ہی فرم کے دفتر پر چھاپہ مار کر مالکان کو
گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب موزیک فونسیکا کے مالک ریمون فونسیکا کا کہنا ہے کہ ان کا لاوا جاتو کرپشن سکینڈل سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی وہاں کی کسی کمپنی کے ساتھ ہمارے معاملات چل رہے ہیں۔