پاناما کیس : سپریم کورٹ میں آج کیا ہو رہا ہے ؟ جانیے اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 05:38 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامالیکس کیس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی ۔نیب نے اسحاق ڈارکی معافی اور ہائیکورٹ فیصلےکیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرنہ کرنے کاریکارڈ پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کو سپریم کورٹ ک

ے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔

گزشتہ روز نیب نےاسحاق ڈار کی معافی سے متعلق رکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔نیب رکارڈ کے مطابق 20 اپریل 2000 کو اسحاق ڈار نے معافی کی درخواست دی اور21 اپریل 2000 کو چیرمین نیب نے معافی کی درخواست منظور کی جب کہ 24 اپریل کو تحقیقاتی افسر نے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست دی اور 25 اپریل کو اسحاق ڈار کا اعترافی بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ ہوا۔