پاناما کیس: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی راہیں جدا ہو گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 07:54 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق کمیشن بنانے کی جماعت اسلامی اور طارق اسد ایڈوکیٹ کی درخواستوں پر الگ بنچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواستیں الگ کر دی گئیں جب کہ کمیشن بنانے کی جماعت اسلامی اور طارق اسد کی درخواستوں کو یکجا کر دیا گیا۔ کمیشن بنانے کی درخواستوں کو یکجا کرکےالگ بن

چ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواستیں مختلف نوعیت کی ہیں انھیں الگ سے سنا جائے گا۔ کمیشن بنانے کی دو درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی۔واضح رہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے جماعت اسلامی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی جب کہ دیگر فریقین  تحریک انصاف اور شیخ رشید نے کمیشن بنانے کی مخالفت کی