پاناما کیس: اگلی سماعت کب ہوگی؟ خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 06, 2017 | 06:06 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما لیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت رواں ہفتے بھی نہیں ہوسکے گی ، کیس کی مزید سماعت 13فروری کو شروع ہونے والے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عدالتی روسٹر کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید ناسازی طبع کے باعث کسی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور اس طرح پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہو گا۔ عدال

تی روسٹر کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی سماعت کے لیے گیارہ ججز پر مشتمل چار بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم تین رکنی بینچز کے سربراہ ہوں گے ۔واضح رہے کہ بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے اور اب ان کی صحت میں قدر بہتری آئی ہے۔