بریکنگ نیوز:پانچ سوالات، شریف برادران کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 05:09 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں بدھ کے روز اس وقت ایک بار پھر سیاسی ہلچل مچی جب پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے بینچ نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے وکلاء کے سامنے ’مَنی ٹریل‘ کے حوالے سے کئی مشکل سوالات رکھے۔

تجزیہ نگاروں کے خیال میں جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ اور سرحدوں پر کم ہوتی ہوئی کشیدگی نے نواز شریف کی مشکلات کو کم کرنا شروع کر دیا تھا لیکن آج بدھ چار جنوری کے روز سپریم کورٹ کی طرف سے کیے گئے سخت سوالات نے وزیر اعظم نوا

ز شریف کی حکومت کو ایک بار پھر پریشان کر دیا۔

ان سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وجیہ احمد نے بتایا، ’’سپریم کورٹ نے جو سوالات اٹھائے ہیں، وہ اہم ہیں۔ نواز شریف کے لیے ان سوالات کے قانون اور آئین کی روشنی میں تسلی بخش جوابات دینا نہ صرف مشکل ہو گا بلکہ میرے خیال میں یہ تقریبا ناممکن ہے۔ نواز شریف اور ان کا گھرانہ ان سوالات پر بہت پریشان نظر آتا ہے اور وکیلوں کی بار بار کی تبدیلی اس بات کی عکاس بھی ہے۔ وکیلوں نے یقیناً ان مشکلات کا تذکرہ کیا ہو گا، جو ان سوالوں کے جوابات دینے میں پیش آ سکتی ہیں۔’’بینچ کے موڈ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ میرے خیال میں ججوں کو سخت سوالات اور ایسے سوالات کرنا چاہییں جو کیس سے متعلق ہوں۔ تاہم معزز جج صاحبان کو اپنی رائے یا نقطہء نظر دینے سے اجتناب کرنا چاہیے۔‘‘

کچھ تجزیہ نگار نون لیگ کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ وہ مشکل میں نہیں ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر امان میمن کے خیال میں حکومت حالیہ مہینوں میں مضبو ط ہوئی ہے۔ ’’میرے خیال میں نون لیگ اس صورت حال پر زیادہ پریشان نہیں ہے۔ عمران خان ججوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ آخر میں معاملہ کمیشن کی تشکیل کی طرف ہی جائے گا، جہاں تفتیش کا کام حکومتی ادارے کریں گے اور نون لیگ کے پاس موقع ہو گا کہ وہ وہاں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس طرح کے مالیاتی جرائم کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔ اس میں رکاوٹوں کے طور پر قانونی اور آئینی پیچیدگیاں پیش آئیں گی،‘‘

لیکن عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف بضد ہے کہ یہ عدالتی سوالات نون لیگ کے حلق میں کانٹا ثابت ہوں گے۔ پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل جاوید خان نے اس حوالے سے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’چونکہ شریف خاندان نے ان فلیٹوں کی ملکیت تسلیم کر لی ہے، اس لیے اب انہیں ’مَنی ٹریل‘ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا پڑیں گی۔ اب تک انہوں نے جو جوابات جمع کرائے ہیں، وہ متضاد ہیں۔ مریم نواز نے ایک بات کی ہے۔ حسین نواز نے دوسری اور حسن نواز نے تیسری جب کہ نواز شریف کا قوم سے خطاب اور پھر پارلیمنٹ میں تقریر بھی تضادات کے مجموعے تھے۔ وزیر اعظم کے وکلاء نے اسی لیے اس کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ نواز شریف کی قانونی پوزیشن بہت کمزور ہے۔‘‘

 ‘