”پاپا از گریٹ۔۔۔“

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 12:38 شام

 
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) کرپشن کس حد تک ہمارے معاشرے میں رچ بس چکی ہے اس بات کا اندازہ ہر کسی کو ہے کہ رشوت اور سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی، ٹینڈر کھلنے سے پہلے آﺅٹ ہو جاتا ہے، سی ایس ایس جیسے اعلیٰ امتحان کے پرچے آﺅٹ ہو جاتے ہیں۔ کرپشن کس طرح ہمارے معاشرے کو دیک کی طرح چاٹ رہی ہےاس بات کا اندازہ آپ ڈی جی نیب سندھ کے ایک سیمینار سے خطاب سے کر سکتے ہیں
جنہوں نے خطاب کے دورا ن ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ” ایک کرپٹ پولیس افسر تھا جس پر جب نیب نے ہاتھ ڈالا تو معلوم ہوا ہے کہ موصوف کے پانچ بچے تھے اور پانچوں کے پاس اپنی اپنی گاڑیاں تھیں۔ تمام بچوں نے اپنی گاڑیوں پر لکھوا رکھا تھا کہ ”پاپا از گریٹ۔۔۔“ڈی جی نیب سندھ نے کہا کہ کمزور مینجمنٹ کی وجہ سے کرپشن کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ نیب سندھ کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔