فرانس کی ایک ایسی سڑک جو روزانہ ڈوب جاتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 21:57 شام

پیرس (شفق ڈیسک) دنیا عجیب و غریب اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونیکی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کیلئے ڈوب جاتے ہیں۔ فرانس میں بھی کچھ ایسی ہی عجیب و غریب سڑک ہے جو روزانہ غائب ہو جاتی ہے۔ فرانس کی پیسیج دی گوا نامی سڑک نہ صرف منفرد بلکہ انتہائی خطرناک بھی ہے یہ سڑک خلیج برنیف نامی مقام کو جزیرے نوئرماؤٹیئر سے جوڑتی ہے، عجیب بات یہ ہے کہ 2.58 میل طویل یہ سڑک دن میں دو مرتبہ غائب ہو جاتی ہے۔ فرانس کے لوگ اس سڑک کو دن میں صرف چند گھنٹے کیلئے ہی انتہائی احتیاط کیساتھ استعمال کرتے ہیں، سڑک کے اطراف میں خصوصی تختے لگائے گئے ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سڑک استعمال کیلئے محفوظ ہے۔ خصوصی تختوں کے باوجود لوگ لہروں میں پھنس جاتے ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہاں جان بچانے والے بلند مینار موجود ہیں جہاں لوگ چڑھ کر بچائے جانے کا انتظار کر سکتے ہیں۔