امام کعبہ کی آج پارلیمنٹ ہاؤس آمد سکیورٹی سخت، نماز مغرب پڑھائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 07:04 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب کی پارلیمنٹ آمد کے پیش نظر پارلیمنٹ ہائوس سپریم کورٹ ‘ وزیراعظم ہائوس ایوان صدر سمیت تمام اہم مقامات پر حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس اور رینجرز کے علاوہ سول کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ الشیخ صالح محمد بن طالب آج پارلیمنٹ ہائوس کی جامعہ مسجد میں نماز مغرب پڑھائیں گے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی وفاقی وزرا

ئ‘ ممبران اسمبلی‘ سینیٹرز کے علاوہ ہم شخصیات شرکت کریں گی۔ قبل ازیں گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے امام خانہ کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پشاور میں ظہرانہ دیا۔