پشتو موسیقی کا قیمتی سرمایہ خالقِ حقیقی سے جا ملا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 14:05 شام


پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) پشتو کی نامور گلوکارہ معشوق سلطانہ انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشتو گانوں کے گلوکارہ معشوق سلطانہ طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ گلوکارہ کے بیٹے نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 65 سالہ معشوق سلطانہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ پشتو گلوکارہ کو بہترین کارکردگی پر 1997میں ستارہ امتیاز سے بھی نواز ا گیا جبکہ انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔انہوں نے اپنی آواز کی بدولت ہزاروں مداحوں کے دلوں پر

راج کیا۔