پاکستانیوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی یا افواہیں۔۔۔غیر متوقع پیغام آ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 08:31 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان میں امریکی سفارت خانہ کے ترجمان فلیور کووان نے کہا ہے کہ فی الوقت پاکستان کو ان سات مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا جن کے شہریوں کیلئے امریکا داخلے پر پاپندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ نے کوئی خصوصی ہدایات جاری نہیں کیں۔ پاکستان کو سفری پاپندی والے سات ممالک میں ممکنہ شامل کئے جانے کے حوالے سے اطلاعات محض افواہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی دفتر خارجہ اور حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہ

یں کیا گیا۔