دنیا کا حیرت انگیز ملک۔۔۔جس نے آبادی بڑھانے کے لیے عجیب شرط رکھ دی۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
بڈاپسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان جیسے کئی ممالک آبادی میں اضافے سے پریشان ہیں اور کسی طور اس میں کمی نہیں لا پا رہے لیکن کئی ملک ایسے بھی ہیں جن کے لیے آبادی میں اضافہ کرنا ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اور انہیں افرادی قوت کے لیے دوسرے ممالک کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ ہنگری بھی انہی ممالک میں سے ایک ہے چنانچہ ہنگری نے اپنے شہریوں کو بچے پیدا کرنے کے عوض انتہائی پرکشش مراعات دینے کا اعلان کررکھا ہے۔ ہنگری کی حکومت نے ایک سکیم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت 3بچے پیدا کرنے اور پالنے والے ماں باپ کو 1کروڑ فورنٹس(تقریباً 36لاکھ روپے) دے رہی ہے۔ اب تک حکومت ایسے ساڑھے 34ہزار والدین کو ساڑھے 81ارب فورنٹس(تقریباً ساڑھے 29ارب روپے) ادا کر چکی ہے۔ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کو افرادی قوت کی شدید کمی کا سامنا ہے اور وہاں موجودکاروباری اداروں کو بھرتیوں کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ملک کے پڑھے لکھے نوجوان طبقے میں بیرون ملک جا کر نوکریاں حاصل کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور وزیراعظم وکٹر اوربن کے 2010ءمیں اقتدار میں واپس آنے کے بعد اس رجحان میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس مسئلے سے نجات پانے کے لیے حکومت نے یہ سکیم متعارف کروا رکھی ہے جس کے تحت 40سالہ سے کم عمر کا کوئی بھی شادی شدہ جوڑا بچے پیدا کرنے اورپالنے کے وعدے پر مذکورہ مراعات حاصل کر سکتا ہے۔یہ آبادہ بڑھانے کا ایک نیا طریقہ معارف کر وایا گیا ہے۔