پنجاب کے ایک اور سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کیساتھ کیا حرکت کی؟جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 05:05 صبح


 
سیالکوٹ (مانیٹرنگ رپورٹ) گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے مریض کو دھکے دیکر باہر نکال دیا جس نے احاطہ ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ بتایا گیا ہے سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں ناصر روڈ کا رہائشی 23 سالہ بلال بخار اور معدہ کے امراض کے باعث گیا اور ڈاکٹروں کو اپنے مرض کے بارے میں آگاہ کیا، ڈاکٹروں نے مریض کو داخل کرنے کی بجائے دھکے دیکر باہر نکال دیا تاہم مریض نے احا طہ ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔ سیاسی و سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پن

جاب شہباز شریف سے محکمہ صحت سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فوکل پرسن ہسپتال ڈاکٹر اعظم ابراہیم نے ”ذرائع “ کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے ہسپتال کا نہیں، یہ مریض کسی اور ہسپتال سے آیا ہے ہمیں معلوم نہیں، تاہم پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر چوہدری نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو مذکورہ معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دیگی۔ کمیٹی میں ایم ایس علامہ اقبال ہسپتال ڈاکٹر خالد فیض، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر مونم جاوید اور ایم ایس ڈاکٹر قاسم ضیا شامل ہیں۔ جاں بحق ہونیوالے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔