”سرکاری ملازمین کیلئے زبردست خوشخبری “

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2017 | 17:37 شام

 
لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ)حکومت پنجاب کے ملازمین اور پینشنرز کے لئے خوشخبری، حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن 30 مارچ کو جاری کرنے کی ہدایت کردی۔پنجاب حکومت کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل اور تمام اضلاع کے اکاونٹس افسران کو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنز دو دن قبل جاری کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق یکم اپریل کو ہفتہ اور دو اپریل کو اتوار ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پیشنز جلد ادا کی جائیں، حکومت کی جانب سے 30 مارچ کو تنخواہیں سرکاری اکاونٹ میں ٹرانسفر کردی جائیں گی، جنھیں 31 مارچ تک ملازمین کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔