پاکستان کرکٹ بورڈ: اہم ترین شخصیت نے اچانک عہدے سے استعفیٰ دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 04:20 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انکا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کرسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ باسط علی نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ باسط علی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جونیئرسلیکشن کمیٹی کی سربراہی سےبھی مستعفی ہورہاہوں اور اب مزید پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرسکتا ہوں