پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو تفریحی کیسی بنایا جا رہا ہیں۔پڑھیں اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 20:21 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو فُل تفریحی بنانے کی تیاریاں تیز ہونے لگیں، کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر سے رابطہ کر لیا گیا، عاطف اسلم اور علی ظفر بھی کرکٹ ایونٹ میں سروں کا تڑکا لگائیں گے۔ کرکٹ میں گلیمر اب اولین ضرورت بن گیا ہے۔ اسی لئے پی ایس ایل میں پانچ کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کرنے والے کینیڈین سٹار گلوکار جسٹن بیبر کی انٹری یقینی سی ہو گئی ہے۔پاکستان کی پہچان علی ظفر نے تو پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں خوب جان ڈالی۔ اب بھی اِن ایکشن ہوں گے۔ نوجوانوں بلکہ کرکٹ دیوانوں

میں بے حد مقبول سنگر عاطف اسلم بھی آواز کا جادو جگائیں گے اور دلوں کے تار بجائیں گے۔پی ایس ایل ٹو آئندہ سال 9 فروری سے شیڈولڈ ہے جسے کرکٹ اور شوبز ستاروں سے سجانے کی تیاریاں مکمل ہونے لگی ہیں۔