اداکار پرکاش راج نے سیلفی لینے پر مداح  کے ساتھ کیا سلوک کیا۔۔۔جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 20:41 شام

چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے ایئرپورٹ پرمداح کی جانب سے سیلفی لینے کی کوشش پر اس کا موبائل فون چھین کر زمین پر دے مارا۔پرکاش راج مقامی فلم نگری میں طویل عرصے سے جلوہ گرہورہے ہیں اور بالی ووڈ میں بھی کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں اجے دیوگن کی فلم’’سنگھم‘‘،سلمان خان کی’’وانٹڈ‘‘ اور ’’دبنگ 2‘‘ میں بھی شامل ہیں جب کہ انہوں نے ولن کے کردارسے خوب شہ

رت سمیٹی لیکن اب حقیقی زندگی بھی ولن کا روپ دھار لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرکاش راج کو چنئی ایئرپورٹ کے لاؤنج سے باہر جاتے ہوئے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکار غصے میں آگئے اور ایک مداح کا موبائل فون چھین کرزمین پر پٹخ دیا جس سے موبائل فون ٹوٹ گیا تاہم اداکارمداح کی شکایت کے باوجود  بغیر کوئی توجہ دیئے گھر روانہ ہوگئے۔نوجوان مداح نے ایئرپورٹ حکام کو اداکار کے اس نامناسب رویئے کی شکایت کی تاہم حکام نے کسی قسم کی کارروائی کی بجائے نامور شخصیت ہونے پر معاملے کو ختم کرنے پر زور دیا۔واضح رہے کہ اداکار پرکاش راج اپنے نا مناسب رویئے کے باعث کئی بار فلم شوٹنگ سے معطل کیے جا چکے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود انھون نے کبھی اپنے اس رویے کو بدلنے کی کوشش نہیں کی۔۔