اپنے ہاتھوں کیریءر کا گلا دبا دینے والی عالم شخصیات
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 08, 2016 | 13:59 شام
لاہور( ڈان نیوز رپورٹ)اپنے کیریئر میں آگے بڑھنا کسے پسند نہیں؟ لیکن تاریخ میں کئی ایسی شخصیات موجود ہیں جو اپنی غلطیوں یا قسمت کی خرابی کے باعث کامیابی سے ناکامی کی طرف آگئیں۔
ایان علی
پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں شمار ہونے والی ایان علی منی لانڈرنگ کے مقدمے کا شکار ہوئیں، جس کے بعد ان کا کیریئر ناکامی کی جانب گامزن ہوگیا۔ اس الزام سے قبل ایان علی کئی برانڈز کے اشتہارات کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریمپ پر جلوہ گر ہونے والی بہترین ماڈل مانی جاتی تھیں۔
سلمان بٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی سلمان بٹ کا کیریئر اُس وقت زوال پذیر ہوا جب ان پر میچ فکسنگ کا الزام لگا۔ اس کے بعد سلمان بٹ کو کرکٹ ٹیم میں دوبارہ کبھی وہ مقام نہ مل سکا جو ماضی میں ان کے پاس تھا۔
محمد آصف
کرکٹر محمد آصف کا معاملہ بھی سلمان بت جیسا ہے
سنجے دت
سنجے دت کا شمار بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا تھا تاہم 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا کے بعد انھیں اپنے کیریئر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سنجے دت رواں سال فروری میں 42 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوئے تاہم اب تک ان کی کسی فلم کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ایس سری سانتھ
سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔ ایک وقت میں اپنی ٹیم کے بہترین باؤلر کہلانے والے سری سانتھ کا کرکٹ کیریئر اب ختم ہوچکا ہے۔
اجے جدیجا
بھارتی کرکٹر اجے جدیجا اپنے کیریئر میں کامیابی سے آگے بڑھ رہے تھے تاہم ان پر سٹے بازوں کے ساتھ روابط کا الزام ثابت ہوا، جس کے بعد ان پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ایل) کی جانب سے 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ اس واقعے کے بعد وہ دوبارہ کرکٹ کی دنیا میں اپنا وہی مقام حاصل نہیں کرسکے۔
ارمان کوہلی
بولی وڈ اداکار ارمان کوہلی آج بھی اُس وقت کو کوستے ہوں گے جب انہوں نے ہدایت کار راج کنوار کی فلم ’دیوانہ‘ میں اداکاری سے انکار کیا تھا، واضح رہے یہ وہی فلم ہے جس نے شاہ رخ خان کو اپنے کامیاب کیریئر پر پہنچانے میں بہت حد تک مدد دی تھی۔
مائیکل جیکسن
میوزک انڈسٹری کے سب سے بڑے نام مائیکل جیکسن کو اس فہرست میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیوں کہ ان کی زندگی میں ان پر کئی الزامات ثابت ہوئے جن میں منشیات کا استعمال اور کاسمیٹک سرجریز وغیرہ شامل ہیں۔
مائیکل جیکسن کے کامیاب کیریئر کو اُس وقت مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی زندگی پر بنائی گئی ایک ڈاکیومنٹری ریلیز کی گئی جس میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی راز سامنے آئے، ان سے مختلف جرائم کی تفتیش بھی کی گئی جس کے بعد مائیکل جیکسن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
جسٹن بیبر
کینیڈا کے گلوکار جسٹن بیبر کی زندگی پر بنائی گئی فلم ‘جسٹن بیبر بلیو‘ باکس آفس پر بُری طرح ناکام ہوئی جبکہ نوجوان گلوکار کے جارحانہ رویے کے باعث بھی انھیں متعدد مرتبہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
لنڈسے لوہان
امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آئیں کہ ہدایت کار ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے جس کی وجہ ان کا منشیات کا استعمال اور فلموں کے سیٹس پر بُرا رویہ تھا۔
ٹیٹم او نیل
امریکی اداکارہ ٹیٹم او نیل پہلی اداکارہ ہیں جنہیں سب سے کم عمر میں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، ابتداء میں سب کا ہی ماننا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں بے حد کامیاب ثابت ہوں گی تاہم ایسا نہ ہوا، کئی رپورٹس کے مطابق ذاتی مسائل کے بعد ان کا کیریئر زوال کی جانب چلا گیا اور منشیات کے زیادہ استعمال نے ٹیٹم او نیل کے کیریئر کو مزید تباہ کردیا تھا۔
انا نکول اسمتھ
امریکی ماڈل اور اداکارہ انا نکول اسمتھ کئی کامیاب برانڈز کی ایمبیسڈر بھی تھیں، ان کا کامیابی سے آگے بڑھنے والا کیریئر ناکامی کی جانب چلا گیا جس کی وجہ ان کا اپنے دوستوں اور ساتھی اداکاروں سے خراب رویہ تھا، ان کا انتقال 2007 میں ہوا جس کی وجہ منشیات کی زیادتی بتائی گئی۔
(بشکری ڈان نیوز)