اب یا تم سیاست کر و گے یا ہم ۔۔۔ پرویز الٰہی نے بھی عمران خان کو چیلنج کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 07:13 صبح

لاہور(ویب  ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے  کہ ہم مارشل لاءکی پیداوار نہیں ہیں ،بھٹو دور میں بھی ہم نے صعوبتوں کا مقابلہ کیا ہے،الزامات لگانے والے ثبوت دیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماءچودھری پرویز الٰہی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے   کہا ہے کہ ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کو پنجاب میں ادھورا چھوڑدیا گیا ہے، جو کہتے ہیں کہ ہم مارشل لاءکی پیداوار ہیں تو وہ اپنی معلومات ٹھیک کرلیں،ہم اس وقت سے سیاست میں ہیں جب ان لوگو

ں نے سیاست بارے سوچا بھی نہیں ہوگا،

انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے عوام کو بڑی امیدیں ہیں،پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہیں،قطری شہزادے کا خط نواز شریف کیلئے انعامی بانڈ کی حیثیت رکھتا ہے،قطری شہزادے کا خط ایک مذاق ہے،ملکی حالات سب کے سامنے ہیں،سب کو سپریم کورٹ کافیصلہ ماننا پڑے گا کیونکہ اس سے بڑی عدالت پاکستان میں نہیں ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،ہم نے پنجاب میں ترقیاتی کام کروائے تھے،37ہزار کلومیٹر سڑکیں ہم نے تعمیر کروائے تھے،ن لیگ نے تو تمام منصوبوں میں پیسے کھائے ہیں،ہر شعبے میں کرپشن عروج پر ہے،شہباز شریف نے تمام میگا پراجیکٹس میں فنڈز کھائے ہیں۔