پشاور کی فیشن ایبل خواتین اور 5000 کا نوٹ: ایک اور انوکھا سکینڈل سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 07:21 صبح

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان کے ایک اہم شہر  پشاور میں فیشن ایبل خواتین نے خریداری کی آڑ میں پانچ ہزار روپے کے جعلی پاکستانی نوٹ چلانا شروع کر دیئے ہیں

فوڈ سٹریٹ بازار کلاں پشاور میں ایک ہفتہ کے دوران 3دکانداروں کو چونا لگایا  گیا اور یہ فیشن ایبل خواتین  ان سے خریداری کر کے پانچ پانچ ہزار روپے کے تین جعلی نوٹ تھما کر رفو چکر ہو گئی ہیں،انجمن تاجران گھنٹہ گھر بازار کلاں پشاور کے جزل سیکرٹری جہانگیر خان نے بتایا کہ فوڈ سٹریٹ کے قریب دکان سے پردے خرید کر پشتو بولنے والی دو خوا

تین 5ہزار روپے کا جعلی نوٹ تھما کر ہزاروں روپے کی نقدی بھی لے کر چلی گئیں ۔یہی خواتین اسی بازار میں سج دھج ریڈی میڈ گارمنٹس شاپ کے ملازم سے ایک جوڑا کپڑے 1800روپے میں خرید کر جعلی نوٹ دیکر 3200روپے بقایا ہتھیا کر فرار ہو گئیں۔ اسی طرح شاکر بیگ شاپ کے مالک ارشد مقصود کی غیر موجودگی میں بچے سے بیگ 1200روپے میں خرید کر جعلی نوٹ تھما کر دو خواتین 3800روپے بھی لے کر فرار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی نوٹ چلانے والی دونو ں خواتین نے تینوں وارداتیں صبح کے اوقات میں  کیں۔