قوم پر احسان،تیل کی قیمتیں برقرار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 02:43 صبح

اسلام اآباد (مانیٹرنگ)اکتوبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ستمبر کی سطح پر برقرار رہیں گی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اوگرا کی سمری مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتیں نہ بڑھانے کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام رکھنا ہے اور اس سلسلے میں اضافی لاگت وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔