پٹرول مہنگا بجلی سستی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 30, 2016 | 09:40 صبح

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی گئی۔ جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.81 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3.55 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.71 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کمی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن جی پی ون کی فی لٹر قیمت میں بھی 1.66 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسری طرف حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے 56پیسے سستی کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔ عین موقع پر ہوسکتا ہے وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سمری مسترد کردیں،عمران خان کا لانگ مارچ کامیاب ہوتا ہے تو حکومت تیل سستا بھی کرسکتی ہے۔