بالآخرحکومت نے عوام کونئے سال کابڑاتحفہ دے ہی دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 12:14 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) حکومت نے نئے سال کی آمدپر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنےکافیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کافیصلہ کرلیاہے۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کوارسال کی گئی سمری میں مٹی کاتیل6روپے93پیسے فی لٹرمہنگا کرنےکی تجویزدی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل3روپے94پیسے،لائٹ ڈیزل3روپے48پیسے اورپٹرول31پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم حکومت کی جانب سے ابھی تک حتمی طور پراعلان سامنے نہیں آسکاہے۔