شیر پٹرول پی گیا؟۔۔قلت کا خدشہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 13:26 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)ملک میں ایندھن کے ذخائر کم ازکم سطح سے بھی نیچے آ گئے ہیں جس کے بعد ایندھن کا ذخیرہ 2 ہفتے سے بھی کم دنوں کا رہ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں ایندھن کے ذخائر کم ازکم سطح سے نیچے آ گئے ہیں اور زرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد پورے ملک میں ایندھن کے ذخائر دو ہفتے سے بھی کم دنوں کے رہ گئے ہیں جب کہ اوگرا کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق ایندھن کا ذخیرہ 21دن کا ہونا چاہیے.ڈی جی اوگرا آئل کمپنیوں کے پاس 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کے پابند ہیں لیکن وہ اپنی اپنی ذمہ داری ادا ک

رنے میں ناکام رہے جب کہ پٹرول کی کوالٹی تبدیل ہونے کی وجہ سے بھی اسٹریٹیجک ذخائر میں فرق پڑا۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق سرحدی کشیدگی کے باعث اضافی ایندھن کی موجودگی ناگزیر ہے کیونکہ حالات مزید سنگین ہونے کی صورت میں صورت حال تشویش ناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔